لندن: ایک برطانوی خاتون کے کپڑوںکی دکان میں اپنے پانچ سالہ بیٹے سے مشابہ مجسمہ دیکھ کرہوش اُڑگئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، برٹش کاو¿نٹی ویلز سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون لوئس کو کپڑے کے اسٹور میں موجود اس مجسمے کو دیکھ کر حیرت کا سامنا کرنا پڑا جس میں اس کے بیٹے کے ساتھ مماثلت والی مشابہت پائی جاتی ہے ، جسے لوئیس کی بھانجی نے سب سے پہلے دیکھا تھا۔لوئس کی بھانجی مجسمہ دیکھ کر حیرت زدہ ہوگئیں اور اس تصویر کو لوئس کے پاس بھجوا دیاجسے دیکھ کروہ دنگ رہ گئی اس نے اپنے بیٹے کوبھی تصویر دکھا ئی۔برطانوی خاتون کا 5 سالہ بیٹا آسٹن تصویر دیکھ کر حیران ہوا اور کہا ، "یہ میں ہوں ، میں وہاں کیا کررہا ہوں؟" بعد میں اسے معلوم ہوا کہ تصویر میں بچہ وہ نہیں بلکہ ایک مجسمہ تھا۔برطانوی خاتون نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ مذکورہ سٹورکادورہ کرے گی تاکہ اپنے بیٹے کے ہم شکل مجسمہ کو حقیقت میں دیکھ سکے۔لوئس نے مجسمے کو دیکھنے کے بعد کہا ، "میں واقعی میں اس پر یقین نہیں کرسکتی ، بچوں کو ان کے والدین سے بہتر کوئی نہیں جانتا ہے۔"لوئس نے کہا ، "آسٹن اور مجسمے کے چہرے کی خصوصیات ایک جیسی ہیں ، جس طرح سے آسٹن کھڑا ہوتاہے، ویسے ہی یہ مجسمہ کھڑا تھا اور پاو¿ں رکھنے کا انداز بھی وہی تھا ، اور یہاں تک کہ بالوں کا انداز بھی آسٹن کے بالوں سے ملتا جلتا تھا۔" یہ ناقابل یقین ہے۔ "
#British woman #statue resembling her five-year-old son #County Wales #shocked to see a statue #Louise #same facial features



















