انتخابی اصلاحات‘وزیراعظم کی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت

اسلام آباد:وزیر اعظم نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے موقع پر اپنے ابتدائی ریمارکس میں عمران خان نے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات پر بات کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں 1970 کے بعد سے ہونے والے تمام انتخابات متنازعہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کو قابل قبول بنانے کی کوشش کی ہے ، ہم نے تمام تر اصلاحات کی ہیں جن پر ابھی تک بات نہیں ہوئی ہے اور وقت آگیا ہے کہ الیکشن لڑیں لیکن فکر نہ ہوکہ مجھے دھاندلی سے ہارادیاجائے گا۔عمران خان نے کہا کہ اقتدارسنبھالاتوملک کے دیوالیہ ہونے کاخطرہ تھا،ہم سب نئے تھے تجربہ بھی نہیں تھا،ہم نے معیشت بہترکرنے کیلئے مشکل فیصلے کیے، قرضوں کی وجہ سے ہمیں مشکلات کاسامناتھا،اقتدارسنبھالاتو سب سے بڑامسئلہ کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ تھا۔


#Imran Khan #Prime Minister #National Assembly session #electoral reforms