قومی اسمبلی:مالیاتی بل22-2021 ترمیم کےساتھ منظور

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں مالیاتی بل22-2021 ترمیم کےساتھ منظورکرلیاگیا، مالیاتی بل وزیرخزانہ شوکت ترین نے پیش کیا۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری رہابعدازاں چیئرسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے سنبھال لی۔وزیراعظم عمران خان ،سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے ایوانمیں موجود رہے جبکہ پی پی پی کے رہنما خورشید شاہ کو پروڈکشن آرڈر پر رہا ہونے کے بعد اجلاس میں لایا گیا۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے ایوان میں فنانس ترمیمی بل 2021 پیش کیا جس کی حزب اختلاف نے مخالفت کی ہے۔مالیاتی بل 2021-22کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کااجلاس کل ساڑھے11بجے تک ملتوی کردیاگیا


#Finance Amendment Bill #Finance Minister Shaukat Tareen #National Assembly #Deputy Speaker Qasim Suri #budget