ملک کوبے دردی سے نوچنے والے عبرت کا نشان بن چکے‘بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت نمائشی منصوبوں پر قیمتی وسائل ضائع کئے،ملک کوبے دردی سے نوچنے والے عبرت کا نشان بن چکے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزیر مراد راس ، ممبران صوبائی اسمبلی سمیع اللہ چوہدری اور اسد کھوکھر نے ملاقات کی۔ عثمان بزدار نے سمیع اللہ چوہدری کو بہاولپور میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں پائیدار ترقی کی اصل بنیاد رکھی گئی ہے ،560 ارب کے ترقیاتی پروگرام سے ہر ضلع ترقی کرے گا۔ ، سابقہ حکومت نے بے رحمی کے ساتھ نمائشی منصوبوں پر صوبے کے قیمتی وسائل کو ضائع کیا۔ سابقہ حکومت میں ، یہ نمائشی منصوبے کل بھی سفید ہاتھی تھے اور آج بھی سفید ہاتھی ہیں۔ ہم نے جنوبی پنجاب کو ایک نئی شناخت دی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ملتان کے بعد بہاولپور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ، سرکلر روڈ بہاولپور کے افتتاح کے لئے فنڈز مہیا کیے جائیں گے ، جلد سے جلد موقع پر بہاولپور آئیں گے۔جنوبی پنجاب کے مینڈیٹ کی پہلے بھی لاج رکھی اور آئندہ بھی لاج رکھیں گے۔


#Chief Minister Usman Bazdar #exhibition projects #Murad Rass #Samiullah Chaudhry #Asad Khokhar