کورونا‘مثبت شرح2.39فیصد‘مزید38اموات

اسلام آباد:ملک میںکورونا سے مزید 38 افراد کی موت ہوئی اور مثبت کیس کی شرح 2.39 ریکارڈ کی گئی۔پاکستان میں کورونا کے اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 46124 کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے ، جن میں سے 1097 افراد کو کورونا وائرس ہونے کی تصدیق کی گئی تھی جبکہ 38 متاثرہ افراد کی ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 2.39٪ رہی۔ملک میں اب تک کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22108 ہوگئی ہے اور کیسوں کی کل تعداد 951865 تک جا پہنچی ہے جبکہ 896821 افراد اب تک اس وائرس سے بازیاب ہوئے ہیں۔


#Corona #corona statistics website #Pakistan #covid.gov.pk #virus