اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں ملک کی داخلی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال اور افغان امن عمل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں ایک اعلی سطحی اجلاس ہوا ، جس میں مسلح افواج کے سربراہان سمیت وفاقی وزراءنے شرکت کی۔ اس موقع پر قومی دفاع کو درپیش چیلنجوں ، مسئلہ کشمیر اور افغان امن عمل سمیت خطے کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔عمران خان نے قومی مفادات کے تحفظ کے لئے تنظیم کی خدمات کو سراہا۔
#Prime Minister #Imran Khan #ISI headquarters #Afghan peace process #ISLAMABAD


















