اسلام آباد:سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نیب جو ادارہ ہے خود نیب والے اسے ختم کررہے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ نیب کو چیئرمین پارلیمنٹ مت بلاﺅ۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ لوگ دباو¿ میں ہیں۔ اگر وہ دوبارہ چیئرمین نیب بن گئے تو مزید تباہی ہوگی۔ حکومت اور اپوزیشن کو دانشمندانہ فیصلہ کرنا ہوگا۔ اگر سوچانہ گیاتومعیشت اورتباہ ہوجائے گی۔ غلط نیب ریفرنسز پر ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ انہوں نے جج کا شکریہ ادا کیا اور آج فرد جرم عائد ہوئی۔ احتساب عدالت نجی معاملت کی سماعت کررہی ہے۔ ہم چیئرمین نیب کو بطور گواہ عدالت میں لائیں گے۔ چیئرمین نیب نے جعلی ریفرنس پر دستخط کردیئے۔ چیئرمین نیب نے فوج سمیت تمام اداروں کو تباہ کردیا ، انہوں نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا۔ چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ اور عدالتوں میں طلب کریں گے۔
#Saleem Mandviwala #NAB #Chairman Senate #Speaker National Assembly #NAB chairman #NAB references #accountability court


















