ایٹمی پروگرام رول بیک کرنے کیلئے عمران خان کو مسلط کیاگیا

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل ن لیگ اور ایم این اے احسن اقبال نے کہا کہ بجٹ منظورہونے کے بعدبجلی،گیس،پٹرول مہنگاہوگا،ملک میں مہنگائی کی بدترین لہر آئےگی،اس بجٹ کے بعدبھی منی بجٹ آئیں گے،ہمیں اپنامحاسبہ کرنےکی ضرورت ہے،پہلی بارملک کے پاس کوئی اقتصادی پلان نہیں،حکومت 5829 ارب کاٹیکس ریونیوہدف حاصل نہیں کرپائے گی،وزیرخزانہ نے کہاملک ترقی کی راہ پرگامزن ہے،یہی وزیرخزانہ چندماہ قبل کہہ رہے تھے حکومتی پالیسیوں نے ملک کوتباہ کردیا،وزیراطلاعات قانونی معاملات پربات کریں تورہنمائی ہوسکتی ہے،ساہیوال پاورپلانٹ سپرٹیکنالوجی کے تحت لگایاگیا،اناڑی وزیرکھڑے ہوکرٹیکنیکل ایشوزپربات کرتے ہیں،عمرایوب آج تک نہیں بدلے مگرحکومتیں بدلتی رہتی ہیں،عمرایوب ہرحکومت کیساتھ ہوتے ہیں،عمرایوب ہرپچھلی حکومت کیخلاف چارج شیٹ پڑھتے ہیں،ایٹمی پروگرام رول بیک کرنے کیلئے عمران خان کومسلط کیاگیا۔


#Imran Khan #nuclear program #National Assembly #Secretary General PML-N #MNA Ahsan Iqbal #budget #Sahiwal Power Plant