کورونا‘مزید30افرادچل بسے‘اموات22ہزار سے تجاوز

اسلام آباد:گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک میں کورونا سے 30 افراد لقمہ اجل بن گئے ، جس کے بعد وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 22000 سے تجاوز کر گئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 34754 کورونا ٹیسٹ کروائے گئے ، جن میں 907 افراد کا کورونا وائرس مثبت آیا اور 30کی وائرس سے ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 2.60 فیصد رہی۔ملک میں ابھی تک کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22007 تک پہنچ چکی ہے اور کیسوں کی کل تعداد 949175 تک جا پہنچی ہے جبکہ 893148 افراد اب تک اس وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔


#Corona #Pakistan #covid.gov.pk #corona virus