ملک میں کورونا سے مزید 57 افراد لقمہ اجل بن گئے ، جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں مثبت کیسوں کی شرح 3.34 رہی۔پاکستان میں کورونا کے اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 35695 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے 1194 افراد کو کورونا وائرس ہونے کی تصدیق ہوئی جبکہ 57 اس وائرس سے متاثر تھے جوچل بسے۔پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی شرح ایک بار پھر بڑھ رہی ہے اور سرکاری پورٹل کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 3.34 فیصد رہی۔ملک میں ابھی تک کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 21633 رہی ہے اور کیسوں کی کل تعداد 939931 تک جا پہنچی ہے جبکہ اب تک 875581 افراد وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔
#corona #covid.gov.pk #Pakistan #virus #deaths

















