ابوظبی:رمیز راجہ نے میچ کے بعد میڈیا سے بات چیت کو غیر ضروری قرار دےدیا۔مایہ ناز سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر نے فرنچ اوپن میںجاپانی ٹینس اسٹار ناﺅمی اوساکا کی جانب سے میڈیا کے بائیکاٹ اور بعد ازاں ایونٹ سے دستبردار ہونے کے حوالے سے خلیجی اخبار سے گفتگومیں کہاکہ ان کی میڈیا کے حوالے سے کیفیت کو میں سمجھ سکتا ہوں۔رمیزراجہ نے کہا کہ جب پاکستانی کپتانمیں تھا تب بھارت سے ٹورنٹو میں سہارا کپ میچ ہارنے کے بعدمجھے نہ چاہتے ہوئے بھی میڈیا کا سامنا کرنے پر مجبور ہونا پڑا تھا، میڈیا کے سامنے گزارے 20 منٹ ہر شکست کے بعد میرے لیے مشکل ترین ہوتے تھے، مجھے ریٹائرمنٹ اسی وجہ سے لینا پڑی تھی۔
#Abu Dhabi #Rameez Raja #Sahara Cup match #India #Toronto #French Open #Japanese tennis star #Naomi Osaka #Media Talk



















