ابوظہبی:ابوظہبی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 6 (پی ایس ایل) کے 15 ویں میچ میں ، لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔144 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قلندرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔قلندرز کے راشد خان نے5 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 15 رنز کی اننگ کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔
#Pakistan Super League 6 #PSL #Abu Dhabi #Lahore Qalandars #Islamabad United #Rashid Khan #Sports #Cricket



















