یک طرفہ پروپیگنڈاکیاجارہاہے‘فردوس عاشق اعوان

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نجی چینل کے ٹاک شو میں قادر مندوخیل کے ساتھ گفتگو کا صرف ایک رخ دکھایا جا رہا ہے۔ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں ، انہوں نے کہا کہ قادر مندوخیل نے غلیظ زبان استعمال کی ہے جو ویڈیو کا حصہ نہیں تھی اور یک طرفہ پروپیگنڈاکیاجارہاہے۔فردوس عاشق نے دعوی کیا کہ مندوخیل نے نہ صرف ان کو بلکہ ان کے والد کو بھی گالیاں دی تھیں،ایسے بدتہذیب سیاست اور معاشرے کے چہرے پر بدنمادھبے ہیں،قادرمندوخیل کے رویے اورعمل کے خلاف جلد قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔فردوس عاشق نے نجی چینل سے درخواست کی کہ وہ اس کیس کی مکمل ویڈیو جاری کریں۔


#Special Assistant to Chief Minister Punjab #Firdous Ashiq Awan #Qadir Mandokhel #talk show #Legal action #Pakistan