لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب نے سڑکوں کی بحالی کیلئے وزیراعلیٰ پیکیج کی منظوری دے دی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ تباہ شدہ سڑکیں مکمل طور پر بحال کی جائیں گی۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ شہروں اور دیہات کی سڑکوں کی بحالی اور لوگوں کے لئے سہولیات پیدا کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ وصولیوں میں 20 فیصد اضافہ حکومت کی شفاف پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔عثمان بزدار کو بجٹ کے تحت منصوبوں کے لئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فنڈز کے مناسب استعمال کو یقینی بنانے کے لئے ہر محکمہ سے ماہانہ مانیٹرنگ رپورٹ طلب کی جائے گی۔
#Punjab Chief Minister #CM package for rehabilitation of roads #CM package #Usman Bazdar #Chief Minister #funds #public funds #Pakistan


















