زمین کا تنازعہ‘چچا‘بھتیجے میں فائرنگ‘6افرادجاں بحق

پشاور: پشاور کے علاقے ڈھیری بندہ میں زمین کے تنازعہ پرفریقین میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق کوہاٹ کے نواحی علاقے ڈھیری بندہ میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں کے مابین مسلح تصادم میں چھ افراد ہلاک اور ایک خاتون سمیت دو زخمی ہوگئے۔پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چچا اور بھتیجے کے مابین اراضی کا تنازعہ تھا ، اور گھر والوں نے معاملہ طے کرنے کے لئے جرگہ طلب کیا تھا۔اس دوران فریقین میں چپقلش شروع ہوگئی اور بات ہاتھاپائی سے فائرنگ تک پہنچ گئی۔عہدیداروں نے بتایا کہ دونوں فریقوں کے صرف قریبی رشتے دار موجود تھے ، اور فائرنگ میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک اور تین دیگر شدید زخمی ہوگئے تھے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔


#PESHAWAR #land dispute #police #armed clash #jirga #Pakistan