جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں9 جون تک توسیع

لاہور: ماڈل ٹاو¿ن کورٹ کی عدالت نے ریاست مخالف بیانات دینے کے کیس میں ایم این اے جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 جون تک توسیع کردی ۔جوڈیشل مجسٹریٹ احسن رضا نے جاوید لطیف کے کیس کی سماعت کی۔ جاوید لطیف کو سخت سکیورٹی میں ماڈل ٹاو¿ن کورٹ میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے پولیس کو جاوید لطیف کیس کا چالان جلد پیش کرنے کی ہدایت کردی۔مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کی پیشی کے دوران ماڈل ٹاو¿ن کورٹ کے آس پاس سڑکیں بند کردی گئیں۔


#Lahore #court of Model Town #MNA Javed Latif #judicial remand #Judicial Magistrate Ahsan Raza #police #PML-N