اسلام آباد:ملک میں کورونا سے مزید 80 اموات ہوئیں ، جبکہ کورونا کیسز کی تعداد بتدریج کم ہورہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لگاتار دوسرے دن 2000 سے بھی کم واقعات کی اطلاع ملی ہے۔پاکستان میں کورونا کے اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 47183 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1843 افراد کو کورونا وائرس ہونے کی تصدیق ہوئی جبکہ 80 اس وائرس سے متاثر تھے چل بسے،سرکاری پورٹل کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 3.90٪ رہی۔ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 20930 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور کیسوں کی کل تعداد 924667 تک جا پہنچی ہے جبکہ اب تک 848685 افراد وائرس سے بازیاب ہوئے ہیں۔
#Corona #Pakistan #covid #virus



















