لاہور:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ اگر سوشل میڈیا پر قابو نہ پایا گیا تو بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازش کی جاسکتی ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد نہ ہٹانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ اگر کسی نے بیرون ملک سے نامناسب مواد اپلوڈ کیا تو ٹرائل کیسے ہوگا؟درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ایک قانون ہے کہ اگر کوئی بیرون ملک بیٹھ کر بھی کچھ اپ لوڈ کرتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر برطانیہ میں کوئی شخص مارا گیا تو پاکستان میں کوئی مقدمہ نہیں چل سکتا۔ اگر فیس بک ، ٹویٹر ، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پر قابو نہ پایا گیا تو ، کوئی بیرون ملک بیٹھ کر بغاوت کو اکسا سکتا ہے اور پاکستان کے خلاف سازشیں کرسکتا ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے سماعت آئندہ ہفتے کے لئے ملتوی کرتے ہوئے وکلا کو تیاری کی ہدایت کردی۔
#Chief Justice #Lahore High Court #social media #conspiracy #Pakistan #Facebook #Twitter #Britain #Instagram #Pakistan

















