واشنگٹن:اسرائیلی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف مظالم کے خلاف واشنگٹن میں ملین مارچ کا اعلان کیا گیا ۔ امریکا میں موجودیہ ملین مارچ مسلمان، عرب اور فلسطینی کمیونٹی کی طرف سے بلایا گیا ۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امریکا کی نمائندہ سیاسی اور سماجی شخصیات اسرائیلی ریاست کو سزا دینے اور اس کے جرائم کی روک تھام کے عنوان سے منعقدہ مظاہرے میں شرکت کریں گی۔ایک ایسے وقت میںیہ ملین مارچ منعقد کیا جا رہا ہے جب دوسری طرف حال ہی میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل نے وحشیانہ بمباری کے دوران سیکڑوں فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا۔امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں موجود ایک مقامی رہنما انجینئرمرجان ابو محمود نے بتایا کہ امریکا کی دوسری ریاستوں نیویارک، شکاگو، ڈیربورن، ٹکساس اور سان فرانسسکو میں بھی مظاہروں کا اہتمام کیاجائے گا۔ سوشل میڈیا پربھی ملین مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے اپیلیں کی گئی ہیں۔انسانی حقوق کے مندوبین اور سیاسی اور سماجی کارکن اس عظیم الشان مظاہرے میںشرکت کریں گے۔
#Millions march #Palestinians #Israel #United States #Washington #Arab #New York #Chicago #social media
امریکا میں اسرائیل کیخلاف‘فلسطینیوں کی حمایت میںملین مارچ


















