لاہور: وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات دو سے تین ہفتوں تک ہوں گی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد راس نے کہا کہ اساتذہ اور عملے کی ویکسینیشن شروع کردی گئی ہے۔ لاہور میں 16000 اساتذہ اور 4000 نان ٹیچنگ سٹاف ہیں جنھیں کوروناویکسین جائے گی۔انہوں نے کہا کہ 7 جون کو اسکول دوبارہ کھلنے جارہے ہیں اور تمام اساتذہ کو جون سے قبل ہی کوروناویکسین لگائی جائے گی۔
#Punjab Education Minister #Lahore #Murad Raas #vaccination #schools #Pakistan

















