مستقبل کی نسلوں کیلئےبہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں‘ وزیراعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم نے کہا کہ دس ارب درخت منصوبے میں ایک ارب درخت لگانے کا ہدف حاصل کرلیا گیا ہے اور پاکستان گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لئے اقدامات کررہا ہے۔ہری پوری میں بلین ٹری پروجیکٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بلین ٹری سونامی پروجیکٹ خیبر پختونخوا سے شروع کیا گیا تھا ، پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو گلوبل وارمنگ کے خلاف اقدامات اٹھا رہا ہے ، مستقبل کی نسلوں کے لئے بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہےں۔ عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی ایک اعزاز کی بات ہے۔


#Prime Minister #Imran Khan #global warming #Ten Billion Tree project #Billion Tree Tsunami Project #World Environment Day #Pakistan