غزہ:فلسطین کے خلاف اسرائیلی فوج کی جارحیت بدستور جاری ہے۔ اس نے جنگ بندی کے بعد دوسری بار مسجد اقصی پر حملہ کیا۔ صیہونی فورسز نے نو جوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ، فائرنگ کی اور کئی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔شدت پسند یہودی شہری بھی مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے ، صہیونی پولیس یہودی شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتی رہی۔ صیہونی پائلٹوں نے خود اسرائیل کے جنگی جرائم کی تصدیق کی ہے۔عبرانی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی پائلٹوں نے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی فوج کی خفت مٹانے کے لئے غزہ میں کثیر المنزلہ عمارتیں تباہ کردی ہیں۔ پائلٹوں نے مزید کہا کہ "ہم مزاحمتی تنظیم کی قیادت کو نقصان نہیں پہنچا سکتے اور نہ ہی راکٹ حملے روک سکتے ہیں ، جو فوج میں مایوسی پھیلارہے ہیں۔ اس لئے غزہ رہائشی ٹاورز پر کئی ٹن بارود کی بارش کی ۔اسرائیلی صحافی کا کہنا ہے کہ صہیونی لوگوں کو کثیر المنزلہ عمارت کی تباہی کی ویڈیو پسند آئی جس نے یہ تاثر دیا کہ ان کی فوج بہت طاقت ور ہے۔اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والی چار سالہ سارہ چلنے پھرنے سے قاصر تھی۔ ڈاکٹروں نے بچی کو بچانے کے لئے غزہ کے باہر سرجیکل آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ غزہ کے عوام نے اپنی مددآپ کے تحت شہر کو صاف کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔
#masjid ul aqsa #israel #



















