قصور:14سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار

قصور:قصور کے نواحی گاو¿ں میی میں ایک 14 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ، قصور کے نواحی علاقے کتلوہی کلاں میں 14 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے اور متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ڈی پی او قصور عمران کشور نے کہا کہ کسی بھی بے گناہ کے ساتھ بدسلوکی برداشت نہیں کی جائے گی ، قصوروار ثابت ہونے پر انصاف کو یقینی بنایا جائے گا اور ملزمان کو کڑی سزا دی جائے گی۔