کڈنی ہلزریفرنس‘سلیم مانڈوی والا پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:احتساب عدالت نے جعلی اکاو¿نٹس کیسز کے کڈنی ہلزریفرنس سے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔احتساب عدالت نے سلیم مانڈوی والا پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔ احتساب عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لئے سلیم منڈی والا کو 24 مئی کو طلب کیا ہے۔ اعجاز ہارون اور عبدالغنی مجید کی درخواستوں کو بھی مسترد کردیاگیا۔ احتساب عدالت نے تمام ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے طلب کرلیا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے فیصلہ سنایا کہ حاضری سے مستقل چھوٹ کی درخواستوں پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔