کورونانے مزید76زندگیوں کے چراغ گل کردیئے

اسلام آباد:پاکستان میں کوروناسے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا اس وبا سے ملک میں مزید 76 اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 30ہزار402 کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے، جن میں سے 2ہزار379 افراد کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی تھی، جبکہ 76 افراد اس میں سے متاثر تھے موت کے منہ میں چلے گئے،سرکاری پورٹل کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 7.82 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق، ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 19543 تک پہنچ چکی ہے اور کیسوں کی مجموعی تعداد 877130 ہوگئی ہے۔