جدہ: فلسطینی عوام کے تحفظ کے لئےاو آئی سی نے عالمی برادری سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نےمسجد اقصی پر اسرائیلی فوج کے حملے اور غزہ پر فضائی بمباری کے نتیجے میں20فلسطینیوں کی شہادت پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شیخ جرہ میں کئی دہائیوں سے مقیم باشندوں کی جبری بے دخلی کا خطرہ ہے اسرائیلی حملے اخلاقیات اوربنیادی انسانی حقوق کے خلاف اقدام ہیں لہذا فلسطینی عوام کے تحفظ کیلئے عالمی برادری فوری کارروائی کرے۔ اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف مشترکہ بیان جاری کرنے کی پاکستانی تجویز سمیت ترکی اورسعودی عرب کی جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کی تجویز اسلامی ممالک کی تنظیم کے اجلاس میںمنظور کی گئی ہے۔
او آئی سی کی غزہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت



















