اسلام آباد: پاکستان نے بھارت میں اسمگلروں سے ایٹم بم میں استعمال ہونے والے یورینیم مواد ضبط کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں ، پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت میں غیر مجاز شخص سے 7 کلوگرام قدرتی یورینیم (جوہری بم میں استعمال ہونے والے مواد) کے ضبط ہونے نے بہت سارے سوالات کو جنم دیا ہے۔بھارت میں 7 کلوگرام قدرتی یورینیم ضبط ہونے کی اطلاعات پر پاکستان کو شدید تشویش ہے۔پاکستان کا کہنا ہے کہ ایٹمی مواد کی سلامتی کو تمام ممالک کے لئے اولین ترجیح دی جانی چاہئے جوہری مواد بھارت میں ایک عام آدمی سے ملنا عجیب بات ہے۔ بھارتی حکام کو اس معاملے کی جامع تحقیقات کرنی چاہئے۔پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ کس طرح بڑی مقدار میں حساس جوہری مواد ریاست کے کنٹرول سے باہر ہو گیا۔ بھارت کو شفاف تحقیقات کرنی چاہئیں اور ہندوستانی حکام کو بھی قدرتی یورینیم کی چوری کے پیچھے وجوہات کی نشاندہی کرنی چاہئے۔
بھارت میں سمگلروں سے یورینیم برآمدپرپاکستان کا اظہارِتشویش

















