رمضان بازاروں میں چینی کی فروخت روکنے کا حکم

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے رمضان بازاروں میں چینی کی فروخت روکنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ چینی جنرل مارکیٹ میں 85 روپے فی کلو فروخت ہوگی۔لاہور ہائیکورٹ نے رمضان بازاروں میں چینی کے لئے قطاروں اور کھانے کی قیمتوں میں تعین کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ لاءافسر نے عدالت کو بتایا کہ رمضان بازار میں چینی فروخت کرنے سے عام مارکیٹ میں قلت پیدا ہوگئی۔ جس پر عدالت نے کہا کہ رمضان بازار میں ساری چینی کس قانون کے تحت فروخت کی گئی ، عدالت کے حکم پر اٹھائی گئی چینی کی آڈٹ رپورٹ پیش کی جائے۔لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی ہے ، آپ کو بہت زیادہ وقت دیا گیا ہے ، آپ قیمتوں پر قابو پانے اور چینی کی فراہمی کو یقینی بنانے میں ناکام رہے ہیں ، عام مارکیٹ شوگر 85 روپے فی کلو فروخت ہوگی۔ ، رمضان بازار اور جمعہ بازار کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔