اسلام آباد:ملک میں کورونا سے اموات بدستور جاری ، پچھلے 24 گھنٹوں میں وائرس سے مزید 161 اموات ہوئیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا پر 37587 ٹیسٹ کئے گئے ، جن میں سے 3377 افراد کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور مزید 161 افراد اس میں متاثر ہوئے جو چل بسے ۔ایک ماہ کے بعد ، ملک میں ایک ہی دن میں 4 ہزارسے بھی کم کیسز کی اطلاع ملی ہے۔ گذشتہ ماہ 5 اپریل کو کورونا کے 3953 کیس رپورٹ ہوئے تھے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3377 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 8.9 فیصد تھی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 18ہزار310 ہوگئی ہے اور کیسوں کی مجموعی تعداد،523 837تک جا پہنچی ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد 86ہزار151 ہے۔اس کے علاوہ ، ملک بھر میں 5018 مریض 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہوئے ،صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد،062 733کردی۔
کورونا:مزید161اموات‘3377نئے کیسزرپورٹ



















