جہانگیر ترین‘علی ترین کی ضمانت میں19 مئی تک توسیع

لاہور:جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف لاہور کی بینکنگ کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔ شوگرسکینڈل کیس میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی ضمانت میں 19 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔پی ٹی آئی رہنماءکے وکیل نے کہا کہ ابوبکر خدا بخش کو تفتیشی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے ، ہمیں تفتیش کا حصہ بننے کا موقع دیا جانا چاہئے۔وکیل نے کہا کہ یہ ایف آئی آر حقائق کے منافی ہیں ، رقم کے حوالے سے اس معاملے میں بہت ساری خرابیاں ہیں۔وکیل جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ اگر تحقیقات مکمل ہوجاتی ہیں تو ایف آئی اے کہہ سکتی ہے کہ کیس خارج کردیا گیا ہے۔بینکنگ کورٹ نے جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف کیس 19 مئی تک ملتوی کردیا۔