امریکا کا بھارت پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکہ نے بھارت پر سفری پابندیوں کا اعلان کیا ہے ، جو 4 مئی سے نافذ العمل ہوگا ، بھارتی ٹی وی کے مطابق ، روزانہ کورونا سے 3000 افراد کی موت کے بعد واشنگٹن نے بھارت پر پابندیاں عائد کردی تھیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے خط پر دستخط کردیئے۔ جبکہ آئرلینڈ نے بھی ہندوستان سے آنے والوں پرقرنطینہ کی شرط رکھی دی ہے ۔