بھارت میں بچہ ماں کی لاش کے پاس دودن بھوکا پیاسا بیٹھارہا

نئی دہلی:18مہینے کا بچہ ماں کی لاش کے پاس 2 دن تک بغیر کھائے پیئے بیٹھا رہا کورونا کے خوف کی وجہ سے کوئی مددکونہ آیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پونے میںمکان مالک نے فون پر پولیس کو اطلاع دی ، کورونا کے خوف سے متاثرہ افراد کےخاندان کی مدد کرنے کو کوئی تیار نہیں تھا۔ اور اہلکاروں نے پہنچ کر گھر میں ماں کی لاش کے پاس ہی بیٹے کو بیٹھا ہوا پایا۔کورونا کے خوف کی وجہ سے شہری بچے کو اٹھانے کو بھی تیار نہ تھے۔تاہم 18ماہ کے بچے دو خواتین پولیس افسران نے کھانا کھلایا‘ خاتون پولیس افسر نے بتایا کہ بچہ بہت بھوکا تھا ، اس نے فوری طور پر دودھ پی لیا اور اسے ہلکا بخار بھی ہوا۔ ۔بعدازاں سرکاری اسپتال سے بچے کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جوکہ منفی آیا ۔پولیس کے مطابق خاتون کا شوہر کام کے سلسلے میں ریاست اترپردیش گیا ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق موت کی وجہبچے کی ماں کا پوسٹمارٹم ہونے کے بعد سامنے آئے گی۔