اسلام آباد:شہباز گل نے کہا ہے کہ یہ چوربازاری نہیں چاہیے، قوم اس کی متحمل نہیں ہوسکتی ، انتخابی اصلاحات سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کا فیصلہ درست ہے ، آئندہ الیکشن انتخابی اصلاحات کے ساتھ ہی ہوگا۔معاون خصوصی شہباز گل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کورونا کی وجہ سے ضمنی انتخابات کے حق میں نہیں تھا۔ ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے۔ میں اسے جمہوریت کے لئے افسوس کی بات کہوں گا۔ مریم بی بی ، زبیر صاحب چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ ان کے ساتھ دھاندلی ہوئی ہے۔ الیکشن رولز کے مطابق 10فیصدکم ٹرن آﺅٹ پرالیکشن کالعدم ہوجاتاہے
آئندہ الیکشن انتخابی اصلاحات کے ساتھ ہی ہوگا‘شہباز گل


















