کورونا:مزید131مریض انتقال کرگئے

اسلام آباد:ملک میں مزید 131 افراد کی موت کورونا سے ہوئی جبکہ 5112 نئے کیسزبھی رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا کے اعدادوشمار ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ،099 49کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں 5ہزار112 افراد نے کورونا وائرس کے لئے مثبت اور 131 افراد وفات پاگئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، ملک میں کورونا کے مثبت معاملات کی شرح 10.41٪ تھی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد بڑھ کر 17ہزار811 ہوگئی ہے اور کیسوں کی کل تعداد 82ہزار823 تک جا پہنچی ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد 91ہزار547 ہے۔اس کے علاوہ ، ملک بھر میں 3272 مریض 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہوئے ، جنہوں نے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 711465 کردی۔