چمن‘پولیس موبائل کے قریب دھماکہ‘ایک اہلکارشہید‘5زخمی

چمن: قلعہ عبد اللہ بازار میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق یہ دھماکا کوئٹہ چمن قومی شاہراہ پر کھڑی موٹرسائیکل پر ہوا۔ دھماکے سے پولیس موبائل سمیت متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے ، پولیس نے مزید بتایا کہ دھماکے کے بعد کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی۔