پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی قبل از گرفتاری ضمانت منظور کرلی۔پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس لال خان کی سربراہی میں بنچ نے محمد صفدر کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔کیپٹن (ر) صفدر نیب نے گرفتاری سے بچنے کے لئے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی ، جس پر عدالت نے محمد صفدر کی عدم موجودگی میں فیصلہ 22 اپریل کو ملتوی کردیا۔نیب کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف آمدنی سے زیادہ اثاثوں اور رقوم کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کر رہا ہے۔عدالت کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے بعد ، محمد صفدر نے ہائی کورٹ میں شکرانے کے نفل ادا کیے۔
پشاور ہائیکورٹ: کیپٹن (ر) صفدر کی قبل از گرفتاری ضمانت منظور


















