پنجاب کے 24 اضلاع میں تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت کےلئے بند

لاہور:آج سے پنجاب کے 24 اضلاع کے تمام سرکاری اور نجی اسکول غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیئے گئے ہیں۔ وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ جن اضلاع میں کورونا کیس کی شرح 5٪ سے زیادہ ہے ان میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔دوسری جانب سی ای او ایجوکیشن سیالکوٹ نے آج تمام تعلیمی ادارے کھولنے کے احکامات جاری کیے۔معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس نے یہ بھی کہا کہ ضلع سیالکوٹ کے تمام تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اتوار کی صبح تک سیالکوٹ میں کورونا کیسز کی شرح 5٪ سے زیادہ تھی لیکن نئے اعداد و شمار کے مطابق سیالکوٹ میں کورونا کیسز کی شرح 3 فیصد تک کم ہوگئی ہے۔