بجلی صارفین سے676ارب سے زائدوصولیوں کی تیاریاں

 اسلام آباد:بجلی صارفین سے 676ارب روپے سے زائد کی وصولی کی تیاریاں، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق ، لیسکو ، فیسکو اور آئیسکو نے موجودہ مالی سال کے لئے 676.90 بلین روپے کے مختلف ایڈجسٹمنٹ کے لئے درخواست دی ہے۔ لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی نے سب سے زیادہ365ارب 66کروڑ70لاکھ روپے مانگے ہیں ، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 269.05 ارب روپے کی درخواست کی اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے42.188 ارب روپے وصولیوں کی درخواست دی۔ نیپرا کے چیئرمین توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت نیپرا ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی سماعت میں اتھارٹی پاور کمپنیوں کے عہدیداروں کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ درخواستوں پر فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔