19 اپریل سے 13 اضلاع میں چار کلاسیں کھولنے کا اعلان

لاہور:پنجاب حکومت نے 19 اپریل سے 13 اضلاع میں چار کلاسیں کھولنے کا اعلان کیا۔صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ 19 اپریل کو نویں ، دسویں ، گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کے اسکول پیر اور جمعرات کھولے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی شعبے کو 19 اپریل سے اسکول کھولنے کا اختیار دیا جائے گا ، جس میں پیر اور جمعرات کو اسکول کھلے رہیں گے۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ لاہور ، راولپنڈی ، فیصل آباد ، شیخوپورہ ، گوجرانوالہ ، گجرات ، سیالکوٹ ، ملتان ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، سرگودھا ، بہاولپور ، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں اسکول کھولے جائیں گے۔