مظفرگڑھ:نجی کالج کے پرنسپل‘ایڈمنسٹریٹرکی طالبہ سے مبینہ زیادتی

مظفرگڑھ:مظفر گڑھ میں ایک نجی پیرامیڈیکل کالج کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی۔ طالبہ نے الزام لگایا کہ اسے پرنسپل اور ایڈمنسٹریٹر نے زیادتی کانشانہ بنایا۔ متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا کہ کالج پرنسپل اور ایڈمنسٹریٹر تین دن اس کے ساتھ زیادتی کرتے رہے۔طالبہ کاکہناہے کہ ملزمان اپنے خلاف کارروائی سے روکنے کے لئے بلیک میل کرتے رہے۔ پولیس کے مطابق ، یہ واقعہ 8 اپریل کو پیش آیا۔ پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بچی کا طبی علاج کرایا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔