اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری کو ایک بار پھر وزارت اطلاعات کا قلمدان دے دیا گیا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی سینیٹر فیصل جاوید نے تصدیق کی کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دیا گیا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر فواد چوہدری کو وزیر اطلاعات کے عہدے پر تقرری پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہارکیا۔
وزارت اطلاعات کا قلمدان ایک بارپھرفوادچوہدری کے سپرد

















