سرگودھا:وزیراعظم عمران خان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان لوگوں کوقرض دیں جوملک کی دولت میں اضافہ کریں،ہاو¿سنگ سیکٹر سے 30 دیگرصنعتیں چلناشروع ہوجاتی ہیں،پہلی باربڑے پیمانے پرہاو¿سنگ منصوبے کاآغاز کیاگیا، کوشش ہے ہرپاکستانی کے پاس اپناگھرہو،ایک عام آدمی کبھی اپنے گھرکاسوچ بھی نہیں سکتا،امیرآدمی کوبینک سے قرض مل جاتاہے،غریب آدمی کے پاس گھر بنانے کیلئے پیسہ نہیں ہوتا،غریبوں اورتنخواہ دارطبقے کیلئے ہاو¿سنگ اسکیم لائے ہیں، کراچی کی 40 فیصد آبادی کچی آبادی میں رہتی ہے،کچی آبادی میں مالکانہ حقوق ہیں اورنہ ہی سہولتیں،سال کے آخرتک تمام تحصیلوں میں ہاو¿سنگ منصوبے شروع ہوجائیں گے،بینکوں کوچھوٹے لوگوں کوقرضے دینے کی عادت نہیں تھی، ہمیں 2 سال عدالت سے قانون پاس کرانے میں لگے،قانون پاس کرنے پرمیں عدلیہ کاشکرگزارہوں،جب تک قانون نہیں تھابینک قرض دینے کوتیارنہیں تھے۔
کوشش ہے ہرپاکستانی کے پاس اپناگھرہو‘وزیراعظم



















