واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے افغانستان میں بقیہ فوجیوں کی واپسی کو ستمبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ،افغان طالبات اورٹرمپ انتظامیہ کے درمیان گذشتہ سال فروری میں طے شدہ سمجھوتاکے مطابق اس سال یکم مئی تک امریکی فوجیوں کی واپسی کا عمل مکمل ہونا تھا۔ وائٹ ہاو¿س کے ایک عہدیدار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ انخلا کے لئے نئی تاریخ گیارہ ستمبر کی بیسویں برسی کے بعد نہیں ہوگی۔ اس سے پہلے کی تاریخ ہوگی۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا ، "اگر طالبان امریکی افواج پر حملہ کرتے ہیں تو ، ہم ان کا بھرپور جوابی کاروائی کریں گے اور ان حملوں کے لئے انھیں ذمہ دار ٹھہرائیں گے۔نیزاگردہشت گردی کے خطرات کا دوبارہ ظہورہوتاہے ہے توامریکہ خطے میں اپنے نمایاں" اثاثے موجود رکھے گا۔
افغانستان سے امریکی فوج کاانخلا ستمبرتک موخر


















