توقع نہیں تھی کہ وہ"باپ" کو"باپ"بنائینگے‘فضل الرحمن

اسلام آباد:سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی مولانا فضل الرحمن کا میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے اکثر فیصلے اتفاق رائے سے سامنے آئے، چیئرمین،ڈپٹی چیئرمین،اپوزیشن لیڈرسینیٹ کاتعین اتفاق رائے سے ہوا، فیصلوں کی خلاف ورزی پروضاحت طلب کرناتقاضاتھا، جس جماعت سے شکایت تھی اس سے وضاحت طلب کی،وضاحت طلبی کوغیرضروری طورپرسیاسی رنگ دیاگیا،دونوں جماعتوں کے سیاسی قدکاٹھ کاتقاضاتھاکہ وضاحت کاجواب دیتے ،پیپلزپارٹی کیلئے موقع ہے وہ اپنے فیصلوں پرنظرثانی کرے،پی ڈی ایم عہدوں اورمنصب کیلئے لڑنے کافورم نہیں،پیپلزپارٹی اوراے این پی کااستعفیٰ بھیجناافسوسناک ہے،پیپلزپارٹی اوراے این پی فیصلوں پرنظرثانی کرے،پی ڈی ایم دونوں جماعتوں کوسننے کیلئے تیارہے،ہم نہیں چاہتے تھے کہ تنظیمی اختلافات چوک پرلے جائیں،توقع نہیں تھی کہ وہ"باپ" کو"باپ"بنائیں گے،قوم پی ڈی ایم کےساتھ کھڑی ہے۔