لوگوں کے دلوں سے کوروناکاخوف ختم‘ صحت کا نظام دباومیں ہے‘اسدعمر

اسد عمر کا کہنا تھا کہ برٹش کورونا وائرس پورے خطے میں پھیل چکا ہے ، ایس او پیز کو نافذ کرنے کے لئے بروقت انتظامی اقدام نہیں اٹھایا گیا ، انتظامیہ نے پچھلے دس دنوں میں کارکردگی دکھائی ہے ، عائد پابندیوں پر عمل پیرا ہونے سے اس وبا کو روکا جاسکتا ہے ، عید کے بعد ہم تمام شہریوں کے لئے ویکسینیشن کا عمل کھولیں گے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاید لوگوں کے دلوں سے کرونا کا خوف ختم ہو گیا ہے ، پنجاب ، اسلام آباد ، آزاد کشمیر ، خیبر پختونخوا میں وبائی پھیلاو¿ زیادہ ہے۔ صحت کا نظام دباو¿ میں ہے۔