مذہبی تنظیم کے مختلف شہروں میں دھرنے‘داخلی راستے بلاک

ایک مذہبی تنظیم کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے اور دھرنے جاری ہیں۔ لاہور میں ملتان روڈ پر چوہنگ سمیت دیگر مقامات پر احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کو روکا گیا جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے چوک یتیم خانے پر شیلنگ کی۔ سگیاں پل ، شاہدرہ اور فیروز پور روڈ پر شنگھائی پل کے قریب بھی ٹریفک بلاک کردی گئی ہے۔ ملتان کے بہاولپور بائی پاس چوک پر احتجاج کے باعث ٹریفک جام رہا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ احتجاج کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایمبولینسیں بھی مختلف شہروں میں ٹریفک جام میں پھنس گئیں ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک میں پھنسے مریضوں کو اسپتال پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دوسری جانب اورنگی ٹاو¿ن نمبر 4 اور بلدیہ نمبر 4 ، حب ریور روڈ ، لیاقت آباد ، کورنگی میں بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ ملحقہ سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہے جس میں آئی آئی چندرگر روڈ ، ایم اے جناح روڈ شامل ہیں اور ٹاور سے گورنر ہاو¿س تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔ اسٹار گیٹ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے جبکہ احتجاج اور مختلف شاہراہوں کی اطلاع ملی ہے۔ ٹریفک جام کی وجہ سے دفاتر سے گھر جانے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بھارہ کہو میں مظاہرے جاری ہیں جس کی وجہ سے اٹل چوک کو بند کردیا گیا ہے جبکہ اٹھال چوک بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی جانے والے راستوں کو بھی بند کردیا گیا ہے ، جس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، جبکہ آزادکشمیر اور مری روٹس پر بھی ٹریفک جام کی اطلاع ملی ہے۔ ادھر لیاقت باغ چوک پر مشتعل افراد نے پتھراو¿ کیا اور پتھراو¿ کیا۔ ملک کے مختلف شہروں میں مذہبی تنظیموں کے احتجاج اور دھرنے بھی جاری ہیں جس کی وجہ سے بڑی شاہراہوں پر ٹریفک جام اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ شروع کر دیا ہے