جوفرا آرچر جیسا مضبوط بولر بننا چاہتاہوں‘ شاہنواز دھانی

لاہور:زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں نوجوان فاسٹ باو¿لر شاہنواز دھانی انگلینڈ کے جوفرا آرچر جیسا مضبوط بولر بننا چاہتے ہیں۔ نوجوان فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ ان کا خواب جلد سے جلد پاکستان کی نمائندگی کرنا تھا۔ زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہونے پرخوش ہوں ، اگر موقع ملا تو میں پہلی بار ڈیبیو پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں فی الحال کوچوں کے ساتھ سوئنگ پر کام کر رہا ہوں ، میں تینوں فارمیٹ میں کھیلنا چاہتا ہوں۔