پاکستان:ایک اورکوروناویکسین کی ہنگامی استعمال کی اجازت

کراچی: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈی آر اے) نے ایک اور کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی۔ذرائع کے مطابق ، ڈی آر پی رجسٹریشن بورڈ نے 'کورونا ویک' نامی ایک ویکسین کی منظوری دے دی ہے جسے 2 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک رکھا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق ، کورونا ویک چین ، برازیل ، انڈونیشیا اور ترکی سمیت دیگر ممالک میں استعمال ہونے والی پانچویں منظور شدہ ویکسین ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا ویک کی تاثیر 50 سے 60 فیصد کے درمیان ہے اور ویکسین کی افادیت کم ہے لیکن یہ تیسری لہر میں کارگر ثابت ہوسکتی ہے۔ کورونا ویک ٹیکہ دو خوراکوں پر مشتمل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین ویکسین بھی چینی ساختہ ویکسین ہے۔