امریکہ نے فلسطین کو امداد کی بحالی کا فیصلہ کرلیا

واشنگٹن:امریکہ نے فلسطین کو امداد کی بحالی کا فیصلہ کرلیا ، جسے ٹرمپ کے ماتحت منقطع کردیا گیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ، بائیڈن انتظامیہ نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی امداد دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ، جسے سابق امریکی صدر ٹرمپ نے سنہ 2018 میں منقطع کردیا تھا ، جس سے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد میں شدید مالی بحران پیدا ہوا تھا۔ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریاست ہائے متحدہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی انسانی امداد فراہم کرے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ، اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ کی پٹی میں 5.7 ملین فلسطینی پناہ گزینوں کو صحت اور تعلیم سمیت دیگر علاقوں میں امداد فراہم کرتی ہے۔