مریم نوازکی ضمانت منسوخی درخواست‘نیب کی استدعا منظور

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے نائب صدرپاکستان مسلم لیگ ن کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر نیب کی استدعا منظور کرکے سماعت 28اپرےل تک ملتوی کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی درخواست پر سماعت کی، نائب صدر ن لیگ کے وکیل نے عدالت میں جواب جمع کرایا، نیب نے مریم کا جواب دیکھنے کےلئے وقت مانگ لیا، عدالت عالیہ نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت28اپریل تک ملتوی کردی۔